• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیے

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اشتہاری شفقت حسین، محمد نادر اور گوہر رحمان شامل ہیں۔ملزمان کو سول لائنز فیصل آباد اور ڈجکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق اشتہاری ملزم شفقت حسین اور محمد نادر نے 8 شہریوں کو عمرے کے غرض سے سعودی عرب بھجوایا۔
اہم خبریں سے مزید