پمز فیڈرل ہیلتھ الائنس کا آج سے تمام سروسز معطل سڑکیں بلاک کرنیکا اعلان

December 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پمز فیڈرل ہیلتھ الائنس نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر آپریشن تھیٹرز کی بندش سمیت مزید سخت فیصلے ہونگے۔ 14ویں دن احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید منظر عباس نقوی نے کہا کہ سابق ای ڈی ڈاکٹر اطاف حسین قریشی نے کہا کہ جب بھی پمز آتا ہوں پمز فیملی بہت پیار اور احترام دیتی ہے۔ ترجمان ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفندیار نے خبردار کیا کہ پیر سے ہسپتال کی تمام سروسز معطل اور ملحقہ سڑکیں بلاک کرینگے۔ اس موقع پر چوہدری قمر گجر، ڈاکٹر حیدر عباسی، وسیم گجر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔