کوری خدا بخش کی لنک روڈ پر مرمت و کارپٹنگ کا کام جاری

December 05, 2022

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کے نواحی گاؤں کوری خدابخش کی خستہ حال لنک روڈ کی بحالی و مرمت کیلئے 25ملین روپے کی مالیت سے کارپٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے جو (آج )پیر کو مکمل ہو جائے گا ، سڑک کے باقی حصے پرجلد ہی کارپٹنگ کا کام بھی شروع ہو نے کی توقع ہے، محکمہ ہائی وے راولپنڈی دفتر کی طرف سے سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز اورسڑک کے باقی تقریباً دو ہزار فٹ حصے پر کارپٹنگ و مرمت کیلئے موجودہ اسٹیمیٹ کو ریوائز کر کے چیف انجینئرنارتھ محکمہ ہائی وے پنجاب ملک محمد ریاض کو ٹیکنیکل منظوری کیلئے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دیا جائے گا ، اہالیان علاقہ نے خستہ حال سڑک کی بحالی کیلئے مرمت و کارپٹنگ کی منظوری دینے پر چیف انجینئر نارتھ محکمہ ہائی وے پنجاب ملک محمد ریاض کی کاوشوں کو سراہا ،محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی کے حکام خصوصاً سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ سید نفاست، ایکسین دلشادحسین اور سینئر سب انجینئر مرزا محمد یاسین کی طرف سے موقع پر ہونے والے اچھے کام کی بھی تعریف کی ہے اور کہا خستہ حال سڑک کی کارپٹنگ سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ، انہوں نے چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ملک محمد ریاض سے سڑک کے باقی حصے کی مرمت ، کارپٹنگ اور شولڈرز کی تعمیرکی جلد ٹیکنیکل منظوری کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔