وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات پر قابو پانے کیلئے آئی جی نے جامعات سے معاونت طلب کرلی

December 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر مکمل قابو پانے کے لیے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے تمام سرکاری ونجی یونیورسٹیوں کے سربراہان سے معاونت طلب کرلی۔ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ کسی یونیورسٹی کی حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ہو رہی ہے تو اسلام آباد پولیس کو آگاہ کیا جائے۔ ہماری خواہش ہےکہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ ملکر کام کریں، کیپیٹل پولیس وائس چانسلرز کو پہلے بھی دو بار خطوط لکھ چکی ہے اب تیسری بار یاد دہانی کرائی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے 6 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمہ کیلئے حتمی کارروائیاں کرنے کی سخت تنبیہہ بھی کی گئی ہے ۔