سیلاب زدگان کیلئے ڈیڑھ ملین ین کا عطیہ

December 05, 2022

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے جاپان کے نجی و سرکاری اداروں کی جانب سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے، ڈیڑھ ملین ین کا عطیہ پیش کیا۔

اس حوالے سے جاپان کے شہر سگی نامی کی جنرل اسمبلی کے چیئرمین تاتسی یا واکی ساکا نے ایک وفد کے ہمراہ جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ سے ملاقات کی.

ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے شہر کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ڈیڑھ ملین ین کا عطیہ پیش کیا۔

جناب تاتسی یا واکی ساکا نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے عوام پاکستانی عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے تاتسی یا واکی ساکا کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی سگی نامی شہر کی طرف سے پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ سے متعلق مزید مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔