جمعیت کی فکر اور کارکنوں کو نیلا م ہونے نہیں دینگے، مولانا عبدالمالک

December 06, 2022

کوئٹہ(پ ر)جے یو آئی پاکستان کے صوبائی مرابط مولانا عبدالمالک صوبائی نائب امراء مولانا محمد اقبال عثمانی ‘ مولانا محمد عالم لانگو حاجی عبدالصادق نورزئی ڈپٹی ناظم مالیات حاجی عبدالرزاق لانگو جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی اور صوبائی میڈیا آرگنائزر حافظ منصور احمد مینگل نے کہا ہے کہ جمعیت اکابر کی امانت اور لاکھوں کارکنوں کے خون پسینے کانتیجہ ہے یہ کسی زرپرست اور منصب و عزت کے حریص ٹولے کی ملکیت نہیں کہ وہ جمعیت کی فکر کو ٹینڈر اور کارکنوں کو نیلام کر دے انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں اور وزارتوں کے لین دین پر ہونے والی سودے بازیوں کے ذریعے جمعیت کے ووٹرز اور کارکنوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح اس طبقے کی جھولی میں ڈالا جارہا ہے جسکے تسلط سے لوگوں کو آزاد کرانے کیلئے اس خطے میں جمعیت کی جدوجہد کا آغاز ہوا تھا علماء اور مخلص کارکنوں کی کاز اور پلیٹ فارم کو ہائی جیک کرکے " امیدواروں کی انجمن" کا نام جماعت رکھ لیا گیا ہے اس صورتحال میں تمام کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اکثریت، مال و دولت اور وزارت و حکومت کو حق کا معیار تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے جماعت کی بقاء اور کارکن کی عزت کیلئے مولانا محمد خان شیرانی کے آواز پر لبیک کہیں۔