گیس دباؤ میں کمی کی شکایات کے ازالے کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم

December 06, 2022

اسلام آباد( نامہ نگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل ) ریجنل آفس آئی نائن اسلام آبادمیں گیس دباؤمیں کمی کی شکایات کے ازالے کیلئے چیف انجینئر آفس میں مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیاگیا جہاں موجود کمپنی کے سینئر افسران موصولہ شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں گے۔ جنرل مینجر اسلام آباد ریجن خرم ایوب خان نےکہا کہ صارفین شکایات کے اندراج کیلئے محکمہ گیس کے کال سنٹر 1199 کے علاوہ ریجنل آفس آئی نائن اسلام آباد کے کنٹرول روم کی لینڈ لائن 0519257774 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔