مسلسل کئی روز لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر‘ حاملہ خواتین کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک‘ طبی ماہرین

December 07, 2022

لاہور(ٹی وی رپورٹ)طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حاملہ خواتین کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک ہے۔

مسلسل کئی روز سے دنیا بھرمیں آلودگی میں نمبر وَن شہر لاہور میں سانس، دمے، سینے کا انفیکشن، نزلہ، زکام اور بخار جیسی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔