وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کے ہیلی کاپٹر کی مظفرآباد اسٹیڈیم میں لینڈنگ

December 07, 2022

مظفرآباد(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کے ذاتی ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں لینڈنگ کی تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیرکا ہیلی کاپٹر اُترنے کے باعث کلب ٹورنامنٹ کا میچ روک دیا گیا تھا اور گزشتہ روز سے گراؤنڈ میں کھڑے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے منگل کو بھی میچ نہ ہوسکا۔اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے 50ہزار روپے فی میچ فیس جمع کر واکر گراؤنڈ حاصل کررکھا ہے۔کمشنر مظفر آباد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیرکو دیر ہورہی تھی اس وجہ سے ہیلی کاپٹراسٹیڈیم میں اُتارا گیا تھا۔تقریباً 24 گھنٹے گراؤنڈ میں کھڑے رہنے کے بعد ہیلی کاپٹر ٹیک آف کر گیا۔