ایجنٹ اور ایجنڈا دونوں بے نقاب ہوگئے، حافظ حمداللّٰہ

December 07, 2022

کوئٹہ (آن لائن)پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان جمعیت رہنمامولانا حافظ حمداللہ اور جمعیت سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمودسومرو نے کہاہے کہ ایجنٹ اور ایجنڈہ دونوں بے نقاب ہوگئے ہیں عمران خان قوم کو مزید گمراہ کرنے کا خواب دل سے نکال دیں اسلام قرآنی آیات اور ریاست مدینہ کی غلط تشریح کرکے قوم کے اخلاقی و اسلامی کردار کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت پی ایس 116 کراچی کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکیاشرکاء سے مولانا قاری محمد عثمان مولانا محمد غیاث مولانا نورالحق مفتی کفایت اللہ ڈاکٹر عطا الرحمن مولانا محمد عمر صادق حافظ نعیم الرحمان مولانا حبیب الرحمن خاطر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں تاحال سیلاب متاثرین بے یار ومددگار کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔