کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اورسیاسی روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے بھی جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔