کوئٹہ (آن لائن) بولان کے علاقے میں تیل سپلائی کرنے والا موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے میں تیل سپلائی کرنے والے موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت نیاز احمد سکنہ کوئٹہ کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔