• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے زیر التواءپروموشن کیسزنمٹانے کا مطالبہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہےکہ مختلف سرکاری محکموں میں ملازمین کے زیر التواءپروموشن کیسز فوری نمٹائے جائیں بیان میں کہا گیا کہ مختلف محکموں کے بڑی تعداد میں ملازمین ترقی کے انتظار میں عمر کی بالائی حد مکمل کرکے ریٹائر ہو رہے ہیںکئی محکموں میں پروموشن کے کیسز تین چار سال سے زیر التواء ہیں لیکن ان پرکوئی توجہ نہیں دی جا رہی بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کااجلاس فوری طلب کرکے زیر التواء کیسز نمٹائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید