• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ، مسلح افراد کے ہاتھوں پانچ افراد کا اغوا ء و رہائی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) قلعہ عبداللہ سے مسلح افراد نے پانچ افراد کے اغوا کر لیا جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں پنجاب کے پانچ افراد انعام رضا ٗ باقر حسین ٗ محمد عدنان ٗمحمد شہزاد اور محمد اذان گرشتہ روز مقامی تاجر کے کھیت سے خربوزے لوڈ کر نے کی غرض سے آئے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار افراد ان پانچوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راستوں کے ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی پولیس نے بتایا کہ پانچوں مغویوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔رات گئے ان مغوی مزدوروں کو قبائلی رہنماوں کی کوششوں سے بازیاب کرالیاگیا۔مغوی افراد کو بازیابی کے بعد علاقےنورک گلستان پہنچا دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید