ڈیوڈ وارنر نے کپتانی پر تاحیات پابندی کیخلاف اپیل واپس لے لی

December 08, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) اوپنرڈیوڈ وارنر نے آسٹریلوی کرکٹ میں اپنی تاحیات کپتان نہ بنانے کی پابندی ہٹانے کی اپیل واپس لے لی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق میں نومبر میں تبدیلی کے بعد وارنرکو اپیل کا موقع دیا گیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان اورٹیم کےساتھیوں کو مزید صدمے اورپریشانی کا نشانہ بنانے کے لیے تیار نہیں۔