اورنگی ٹاؤن، گھر میں مبینہ جھلس کر خاتون جاں بحق، واقعہ پراسرار گھر کا کوئی فرد اسپتال لے کر نہیں گیا، پولیس

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن ساڑھے11عزیز نگر کے قریب گھر میں مبینہ جھلس کر خاتون 29سالہ دعا زوجہ جاوید جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ خاتون مصالحہ پیس رہی تھی کہ اس دوران گرینڈر مشین میں لگی آگ نے دوپٹے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے اس وقت گھر میں اور بھی لوگ موجود تھے لیکن کوئی فرد اسپتال نہیں لے گیا، متوفیہ 3بچوں کی ماں تھی، متوفیہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہم پوسٹ مارٹم کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔