• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی،ایس آئی یو کے مطابق خاموش کالونی چوک گلبہار کی حدود میں کارروائی کے دوران 3منشیات فروشوں مولا بخش، فوزیہ اور سکینہ کو گرفتار کر کے 1400 گرام آئس برآمد کی گئی، جمشید کوارٹرز کی حدود میں چھاپہ مار کر ڈیلرز تصور اور بشیر کو گرفتار کر کے 1کلو 20گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ڈی ایچ اے فیز6 خیابان بخاری میں آن لائن ڈرگ ڈیلر فہد عمر ولد فاروق کو گرفتار کر کے 120گرام آئس ، ویڈ 15 گرام اور کوکین 4 گرام برآمد کی گئی،ملزم فہد عمر خیابان بخاری کے فلیٹ میں قحبہ خانہ چلاتا تھا، سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فقیرہ گوٹھ سے بین الصوبائی منشیات اسمگلر صوبہ ابڑو کے کارندے کو اس کی بیوی اور دو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا، رحمٰن عرف نومی ابڑو ، شعیب علی، سجاد اور خاتون شمائلہ سے ڈھائی کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بھاری مقدار میں آئس برآمدہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید