کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت پردہ پارک، سیکٹر 11-D نیو کراچی میں فیملی پردہ پارک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء منعم ظفر خان نے جناح ٹاؤن کے تحت پاکستان کوارٹرز یوسی 1میں مسجد روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناح ٹاؤن سمیت جماعت اسلامی کے تحت تمام ٹاؤنز میں جس تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال شہر کے دیگر ٹاؤنز میں نہیں ملتی، پیپلز پارٹی کا کوئی ایک ٹاؤن بھی جماعت اسلامی کے کسی ٹاؤن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔