کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد 4 نمبر میں واقع گھر سے ملنے والی 32 سالہ فہد ولد آفتاب کی گلے میں پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس نے مطابق متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،علاوہ ازیں کراچی پریس کلب کے قریب اور قائد آباد مدینہ کالونی عائشہ مسجد کے قریب روڈ کنارے سے 2 افراد کی لاشیں ملیں۔