• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ ملزم کی خواہش پر نہیں، قانون کے مطابق چلتا ہے، عدالت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مصطفی ٰ عامر قتل کیس میں خصوصی عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ مقدمہ ملزم کی خواہش پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق چلتا ہے، مقدمہ کی سماعت پر جیل حکام نے ملزم ارمغان کو پیش کیا،ارمغان کی والدہ نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ہم آپکی عدالت میں مقدمہ نہیں چلانا چاہتے، میں نے ایم آئی ٹی ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کی درخواست دی ہے، ایم آئی ٹی کے فیصلے تک مقدمے کی سماعت نہ کی جائے،عدالت نے ملزم ارمغان کی والدہ سے استفسار کیا کہ جو درخواست ایم آئی ٹی میں دی ہے اس کی نقول کہاں ہے،درخواست ہائیکورٹ کے بجائے ایم آئی ٹی میں جمع کرائی اس کا بھی ثبوت نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید