• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ درج، تفتیش کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن قصبہ اسلامیہ کالونی منگھوپیرروڈ پرواقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،بینک ڈکیتی کی واردات کامقدمہ بینک منیجر رئیس خان کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں 5 نامعلوم مسلح ملزمان کےخلاف درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا، تفصیلات کے مطابق نجی بینک میں پیرکی دوپہر ڈکیتی کی واردات کے دوران3 مسلح ڈاکو 1 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 529 روپے اورسیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کرفرارہوگئے تھے، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد بینک میں ہلچل مچ گئی،ڈاکوں بینک کے مختلف کمروں میں داخل ہو گئے اورکیش جمع کیاایک کمرے کا دروازہ نا کھلا تو کرسی سےتوڑ دیا، ڈاکو کیش جمع کرنے کے بعد تھیلے اور ہاتھوں میں کیش جمع کیا ، ڈاکو بینک کے مرکزی گیٹ پروائرلاک لگا کر فرار ہوگئے، بینک منیجر رئیس خان کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں 5 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید