• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار، نیا ناظم آباد میں عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی گھاس بندرگیٹ نمبر17 کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ محمد نعمان ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگیا، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کھارادرکا رہائشی اورموٹرسائیکل رائیڈرتھا، پولیس نے ٹریلر قبضے میں لیکر ڈرائیور کوگرفتارکرلیا ہے،نیا ناظم آباد ابوبکرمسجد کے قریب کام کے دوران عمارت کی پانچویں منزل سے گرکرمزدور 36 سالہ منیراحمد ولد عبدالجبار جاں بحق ہوگیا ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید