آرٹس کونسل کے انتخابات، احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے پانچ عہدیدار بلامقابلہ منتخب

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی آرٹس فورم کی جانب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات کےبائیکاٹ کے ا اعلان کے باعث احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے پانچ عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،جب کہ گورننگ باڈی کی بارہ نشستوں کیلئے کل 21کاغذات جمع کرائے گئے، بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں محمد احمد شاہ صدر، منور سعید برائے نائب صدر، پروفیسر اعجاز فاروقی سیکریٹری، نورالہدیٰ شاہ جوائنٹ سیکریٹری اور قدسیہ اکبر خازن شامل ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 7دسمبر شام 5بجے تک کا وقت تھا ۔