کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات و صدر آ زاد کرکٹ کلب سیف اللّٰہ خان انتقال کرگئے، انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، انتقال پر پروفیسراعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے ، جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے ، مظہراعوان اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔