• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ نے ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پالیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گودام میں آگ لگ گئی ، ترجمان فائربریگیڈ آگ کترنوں کے گودام میں لگی تھی ، توٹی پھوٹی سڑکوں اور اونچے نیچے راستوں کی وجہ سے فائرٹینڈرز کو موقع پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید