کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے دخل ہونے والے 72افراد کی درخواست پر سماعت کے دوران عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس کو گرفتار کرکے 15ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات کو بھی طلب کرلیا،وکیل کے مطابق لیاری ایکسپریس کی تعمیر کیلئے 72لیز شدہ گھر مسمار کئے گئے، 2021میں سیشن کورٹ نے 32 کروڑ روپے متاثرین کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا، حکومت سندھ کی اپیل پر مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی،عدالت نے حکومت سندھ کو ہدایت کی تھی کہ متاثرین کو رقم ادا کی جائے، عملدرآمد درخواست پر عدالت نے ڈی سی وسطی کو ادائیگی کا حکم دیا تھا، ڈی سی سینٹرل نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔