کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال بلاک 16 اے میں واقع دکان پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں اخلاق اور اشفاق ولدمشتاق کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان صدام ،جاوید اور نادر زخمی بھائیوں کزن اور ملیر کے رہائشی ہیں ، ملزمان نے خاندانی جھگڑے میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، زخمی ہزاہ گوٹھ کے رہائشی ہیں۔