کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 3 افراد کو غیر ملکی قرار دیکر حبس بے جا میں رکھنے اور ملک بدر کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کی شہریت کی تصدیق کے بغیر ملک بدری نہ کی جائے، شہریت کا فیصلہ محض دعوے کی بنیاد پر نہیں بلکہ متعلقہ ریکارڈ اور قابلِ تصدیق دستاویزات کی جانچ کے بعد کیا جائے۔