ہسپانوی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کی ٹکر، 155 افراد زخمی

December 08, 2022

کراچی( نیوزڈیسک) اسپین کے جنوب مشرقی خود مختار علاقے کاتالونیا کے ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 155 افراد زخمی ہوگئے۔ کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا سے مقامی میڈیا کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی سمت میں سفر کر رہی تھیں، حادثے میں اسٹیشن کی طرف آنے والی ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ٹرین سے پیچھے سے ٹکرائی۔ ایمرجنسی سروسز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 155افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 14 مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔