پاور چائنہ نے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور امداد کی

December 08, 2022

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) پاورکنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ المعروف پاورچائنہ نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کی ہے، زرئی انفرااسٹرکچر ٹھیک کیاہے اور مقامی لوگوں کی بھر پور مدد کی تا کہ ن کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔ رواں سال کے وسط میں مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بہت تباہی ہوئی تھی۔ پاور چائینہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیلاب متاثر افراد کی بھر پور مالی مدد کی ہے۔ پاور چائنہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 26 اگست کو شروع ہونیوالے پہلے بیج میں ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالرمالیت کی رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دی۔