بنوں میں شرپسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ہیڈ کانسٹیبل شہید

December 08, 2022

بنوں (نمائندہ جنگ ) بنو ں میں شرپسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب حملہ آوروں نے بنوں پولیس چوکی کنگر پل پر حملہ کیا،چوکی میں موجود پولیس اہلکار سردارعلی خان دہشتگردوں کے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرگئے ،پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان دس منٹ تک مقابلہ جاری ر،نامعلوم حملہ آورموقع سے فرار ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس کی مزید نفری ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں جائے وقوعہ پرپہنچے پولیس نے چوکی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔