• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا سرویلنس انفرااسٹرکچر تحفظ کیلئے آرڈیننس کی منظوری

اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلنس انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی صورت میں فی کیمرا یا انفراسٹرکچر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا اجتماع کے دوران ہونے والے نقصان کی صورت میں منتظمین بھی نقصان کے ذمہ دار قرار دیئے جا سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید