کراچی (جنگ نیوز) جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”محبت“ کا آغاز پیر کو ”جیوٹی وی“ پر ہوگا۔ شافعہ خان کی تحریر کردہ کہانی میں دو مختلف جنریشنز سے وابستہ بھائیوں یحییٰ اور ضرار کے بیچ کی ”محبت“ امتحان بن جائے گی۔ اسد جبل کی ہدایات میں آسیہ اور مہر ماہ کے ارمان کیسے ایک ہی گھر کی دہلیز پر بکھر جائیں گے یہ سب ناظرین اس سیریل میں دیکھیں گے۔