• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم، بجلی سستی اور لوڈشیڈنگ بند کی جائے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےکہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ختم، بجلی سستی اور لوڈشیڈنگ بند کی جائے،،امیر جماعت اسلامی کراچی نے پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خاتمے، آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں، مہنگی بجلی وکے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم احتجاجی کیمپوں کا دورہ کیا اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ مہنگا پیٹرول اور بجلی، عوام پر دوہرا بوجھ ہے۔کراچی میں 25 مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کردیئے گئے ، محضر نامے پر عوام سے دستخط کروانے کی مہم کا باقاعدہ آغازہوگیا ہے۔ کیمپوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور آئی پی پیز مافیا سے نجات کے لیے پیش کیے گئے مطالبات کی حمایت کی اور محضر نامے بھرے۔منعم ظفر خان نے ضلع وسطی گلبرگ کے تحت لیاقت آباد اور واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا میں کیمپوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر مسلسل مالی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب روپے وصول کیے گئے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور بھاری حکومتی اخراجات کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے،پیٹرول استعمال کرنے والا ہر شہری ایک لیٹر پر لیوی بھتہ ٹیکس کے 85روپے سمیت 130روپے ٹیکس ادا کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید