کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کسٹمز انفورسمنٹ کراچی گریڈ 16 کے 2 افسران کو معطل کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے خلاف مختلف شکایات اور اسمگلرز سے مبینہ رابطوں پر کارروائی کی گئی ہے ۔ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق کسٹمز پریونٹیو گریڈ16کے آفیسرآفتاب احمدکلہوڑ اور مس مہوش خان کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔