کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی اور اینتھروپک سربراہان سینیٹ تحقیقات میں طلب، سام آلٹمین اور ڈاریو اموڈی سے اے آئی ایجنٹس کے سائبر حملوں پر سوالات ہوں گے۔اوپن اے آئی ایجنٹس نے آسٹریلیا اور امریکا کی سرکاری ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی۔ گارڈین کے مطابق اوپن اے آئی کے سربراہ سام آلٹمین اور اینتھروپک کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو اموڈی کو آسٹریلیا میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹرز سے متعلق سینیٹ کی تحقیقات میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔