• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس سپریم کورٹ نے پاکستان میں خفیہ طلاق تسلیم کرنے سے انکار کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹیکساس سپریم کورٹ نے پاکستان میں خفیہ طلاق تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ بیوی کو اطلاع دئیے بغیر طلاق بنیادی قانونی حقوق کے منافی قرار،شوہر نے پاکستان میں طلاق دی، بیوی کو دو سال بعد علم ہوا ۔ 10 کروڑ ڈالر سے زائد اثاثوں کا تنازع، سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم کرکے مقدمہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا۔ٹیکساس سکورکارڈ کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان میں بیوی کی لاعلمی میں حاصل کی گئی اسلامی طلاق کو ٹیکساس میں تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت کے مطابق ہیرا اظہر اور محمد علی چودھری کی شادی 2008 میں پاکستان میں ہوئی تھی اور دونوں نے ٹیکساس میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کے مشترکہ اثاثے بنائے۔
اہم خبریں سے مزید