مہمند میں صافی اسپورٹس فیسٹول 2022 کا انعقاد

December 08, 2022

پشاور (جنگ نیوز)ضلع مہمند میں خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ‘ ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے جاری صافی سپورٹس فیسٹول 2022ء جوش و خروش سے اختتام پذیر ہو گیاجس میں ضلع بھر سے مختلف سکولوں اور مدرسوں کے 500 کھلاڑیوں پر مشتمل 35 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ‘ فٹ بال‘ والی بال‘ باسکٹ بال‘ بیڈمنٹن‘ رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ بھی کیا۔مہمان خصوصی نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیں۔فیسٹول دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے علاقہ میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔