پیف کی ایپلٹ کمیٹی کا اجلاس، چند اسکولوں کی پارٹنر شپ بحال

December 08, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیف محمد عامر عنایت خان شاہانی کی سربراہی میں ایپلیٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں بورڈ ممبر ثانیہ کامران اور عاصمہ وزیر ی نے بطور ممبر اپلیٹ کمیٹی شرکت کی۔ اجلاس میں 13سے زائد پیف پارٹنرز اور پیف ملازمین کے مینجمنٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر شدہ اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ میٹنگ میں منسوخ شدہ سکول مالکان کو سنا گیا اور پیف ملازمین کی اپیلیں بھی زیر سماعت لائی گئیں۔ اپلیٹ کمیٹی میں میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے چند سکولوں کی پارٹنر شپ کو موقع پر بحال کر دیا گیا۔ چیئرمین پیف نے کہا کہ ایپلیٹ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد پارٹنر سکولوں اور پیف ملازمین کے تحفظات کو وقت پر دور کرنا ہے اور اس کمیٹی میں اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جاتاہے کہ کمیٹی کے فیصلے سو فیصد انصاف پر مبنی ہوں اور کسی بھی پارٹنر سکول یا پیف ملازم کی حق تلفی نہ ہو۔ بورڈ ممبر ثانیہ کامران نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔