کم سپلائی پر فلورز ملز کو شوکاز نوٹس

December 08, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے شہر کے مختلف آٹا ہول سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور فلور ملز سے سپلائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اس موقع پر کم سپلائی فراہم کرنے پر فلورز ملز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔آصف رضا کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں میرٹ پر آٹا ہول سیل پوائنٹس کو سپلائی جاری ہے ۔