میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلباء کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے مظاہرہ

December 09, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگییوں کے خلاف جمعرات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلبا نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مصطفی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں شرکت کیلئے دوسرے شہروں سے بھی نوجوان آئے ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے احتجاج جاری رکھیں گے۔