• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے جہاز کا بجٹ منظور نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ

لاہور( خبرایجنسی) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے لیے جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے لئے نئے جہاز کا بجٹ منظور نہ ہونے پر اب جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے جہاز کرائے پر لے گی اور اس پر 12 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ کے لئے جہاز 5 ماہ کے لیے کرائے پر لیا جائے گا اور اس حوالے سے ایوان وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو آگاہ کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید