کرپشن نے محکموں کو مفلوج کردیا‘ خورشید اعظم خان

December 10, 2022

پشاور (جنگ نیوز)گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلیاں میں کرپشن مکاؤ پاکستان بچاؤ واک کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل قاضی عامر خان‘ وائس پرنسپل چوہدری قمر محمود ‘صدر ایوان خورشید اعظم خان اورچیئرمین ملک قمر حسن نے کہاکہ ملک میں کرپشن ناسور کی حیثیت اختیار کر چکی ہے جس نے محکموں کو مفلوج بناکر رکھ دیا ۔آنے والی نسلوں کو کیا دے رہے ہیں بچے کل معمار ہیں انھیں جو دکھائی دے گا آگے آنے والے دور میں اسی سے اثرات لیں گے ۔ کرپشن ایک بیماری ہے اور ایسی جڑ ہے جو پورے پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اس کے خاتمے کے لئے ہمیں مل کر بھرپور انداز میں جدوجہد کرنی ہے ۔ ہمارے معاشرے کے بگاڑ کی بنیاد کرپشن ہے اور اس ناسور نے پورے ملک کو گھیر رکھا ہے وہ ملک و قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو کرپشن سے پاک ہوں اس لئے پاکستان کی تعمیر ترقی کے ضروری ہے کہ کرپشن فری پاکستان کو پروموٹ کیا جائے اور کرپشن کرنے والوں کے حوصلے پست کیے جائیں۔