کورونانے جنوبی ایشیا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا، مشاہد حسین

December 10, 2022

اسلام آباد( وقائع نگار،اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین قائمہ کمیٹی خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ دنیا کے دیگر حصوں کی طرح کووڈ19 نے جنوبی ایشیا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے ،پاکستان میں تقریبا 47 ملین طلبہ متاثر ہوئے ۔ پورے خطے کی یونیورسٹیوں کو کووڈ کے دوران اور بعد میں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔وہ کامسٹیک،انٹر یونیورسٹی کنسورشیم آف پروموشن آف سوشل سائنسز، امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹیڈیز اور ہالنگز سنٹر فار بین الاقوامی ڈائیلاگ کے تحت بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کررہےتھے۔کوآرڈی نیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کووڈ وبائی مرض نے دنیا پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے اس وبائی مرض نے دنیا کو بے نقاب کر دیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، مرتضیٰ نور ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ، پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد ، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر، پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری ، ندیم اکبر سمیت دیگر نے پوسٹ کووڈ کے دوران اعلی تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔