راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام انسدادِ ڈینگی اور پولیو مہم 2025-26میں خدمات انجام دینے والے ہیلتھ سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو تسلیم کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا نہایت ضروری ہے۔