راولپنڈی،گوجر خان،دولتالہ،چکوال (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ)تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ مداری روڈ پر زاہد محمود والد طالب ساکن جاتلی قتل پولیس ذرائع کے مطابق مدعی عمران نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مقتول جانوروں کے لیے چارہ لینے گیا تھا نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔ادھرراولپنڈی روڈ پر ڈھڈیال میں تیز رفتار مہران گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرتی ضعیف العمر خاتون بشریٰ زوجہ مشتاق حسین جاں بحق ہوگئی۔ ادھرہاوسنگ سکیم نمبر 2 سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔ادھرتھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،محمدبلال نے پولیس کوبتایاکہ اس کے والدمحمد رازق کو ڈھوک بابا اڈیالہ روڈ پرٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔