اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) انجمن تاجران پاکستان نے تھانہ سبزی منڈی پر پولیس گردی کا الزام لگاتے ہوئے اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے، انجمن تاجران پاکستان صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ دو تاجروں کے لین دین کا مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود پولیس نے ایک فریق کا سامان اٹھا لیا، آئی جی اسلام آباد معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔