راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے پانی کی کم فراہمی کا کہہ کر پورے کینٹ کو کربلا بنا دیا، شہری ٹینکر مافیا کے حوالے، مہنگائی کے ستائے عوام مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور، رہائشیوں نے اسٹیشن کمانڈر سے فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ سٹیشن کمانڈر سے اپیل میں شہریوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ فروری سے پانی کی سپلائی کی مکمل بندش کا سامنا ہے جبکہ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ 5 سے 15 فروری تک صرف پانی کی کمی ہو اور 18 سے 20فروری کے درمیان سپلائی معمول پر آ جائے گی، مگر تاحال علاقے کے اکثر مکین پانی سے محروم ہیں۔