بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے پیپلز پارٹی سٹی کامشاورتی اجلاس

December 10, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی مشاورتی اجلاس سٹی صدر راجہ کامران حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک خالد نواز بوبی، راجہ شاہد پپو، چوہدری افتخار احمد، راجہ محمد علی منہاس ملک ایوب، سردار قدوس، بنارس چوہدری، فہیم قیصر، شہزاد بٹ، میاں خرم رسول، بابر جدون سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ ستائیس دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید اور جانثاران بینظیر بھٹو کی پندرویں برسی کی تقریب جائے شہادت لیاقت باغ میں ہوگی۔ پروگرام کا آغاز دوپہر 1 بجے ہو گا ۔