نقیب اللہ قتل کیس میں کون کون سے پولیس افسران ملوث رہے؟

January 23, 2023

فائل فوتو

نقیب اللّہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد اور دو ایس ایچ اوز سمیت 16 ملزمان ملوث رہے جن کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھے۔

نقیب اللّہ محسود قتل کیس میں گرفتار کیے گئے 10 ملزمان میں سے بعض نے ضمانتیں لے لی تھیں۔

ملزمان میں معطل ایس پی راؤ انوار احمد، شاہ لطیف ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر امان اللہ مروت، ان کے بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت، نقیب اللہ کو حراست میں لینے والی ٹیم کے انچارج سابق ایس ایچ و سہراب گوٹھ سب انسپکٹر شعیب شوٹر، محمد انار، اے ایس آئی گدا حسین سرگانی، خیرمحمد، علی اکبر، ہیڈ کانسٹیبلز صداقت حسین شاہ، فیصل محمود، عامر شاہ کانسٹیبلز محسن عباس، راجہ شمیم، عمران کاظمی، ریاض احمد اور دیگر شامل تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملنے والے احکامات پر ملٹری انٹیلیجنس، آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ایف آئی اے، رینجرز اور ایف سی سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جاتی رہیں مگر بیشتر بااثر ملزمان پولیس کی سیکورٹی میں دندناتے پھرتے رہے۔